ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور: ڈرائیور کے ہاتھ پیر باندھ کر اسے جنگل میں پھینکتے ہوئے کار لے کرگینگ فرار

مینگلور: ڈرائیور کے ہاتھ پیر باندھ کر اسے جنگل میں پھینکتے ہوئے کار لے کرگینگ فرار

Sun, 01 Apr 2018 19:34:27    S.O. News Service

اڈپی یکم اپریل (ایس او نیوز) منگلورو صائبین کامپلیکس کے سامنے رات کے وقت مسافروں کے انتظار میں کھڑی ایک کار کو چاراجنبی افراد کی ایک گینگ نے کرایے پر حاصل کیا ۔ پھر دوران سفر ڈرائیور پر حملہ کرکے اسے جنگل میں پھینکتے ہوئے کار لے کر فرار ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اجنبی مسافروں نے پرکاش نامی کار ڈرائیور کو انہیں پڈوبیدری کی طرف لے جانے کو کہا۔پھر راستے میں انہوں نے ڈرائیور پر حملہ کیا ، اس کے منھ میں کپڑا ٹھونسا اور ہاتھ پیر باندھ کر اسے ہیبری سے قریب سانتولی نامی جنگلاتی علاقے میں پھینک کر کار اور پرکاش کے تین موبائل فونزلے کر فرار ہوگئے۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی رات میں پیش آیا تھااورپرکاش پوری رات اسی حالت میں جنگل میں پڑا رہا۔ سنیچر کے دن صبح ڈیری کے لئے دودھ لے جانے والے کچھ کسانوں نے اسے دیکھااورپولیس کو اس کی اطلاع دی۔پھرپولیس موقع پر پہنچ کر اسے اسپتال لے گئی جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اس کے رشتے داروں کوبلاکر ان کے ساتھ گھر بھیج دیا۔برکے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد پولیس ملزمین کی شناخت کرنے اورتلاش میں لگ گئی ہے۔
 


Share: